انٹرپول کے علاقائی دفتر کی میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کو دینے پر اتفاق

15 اپریل 2018

ریاض (اے پی پی) سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کی جانب سے رائے شماری کے دوران متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ انٹرپول کا علاقائی دفتر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے۔ سعودی عرب انٹرپول کی میزبانی کا زیادہ حق دار ہے۔ یہ رائے شماری گذشتہ روز فرانس کے لیون شہر میں قائم انٹرپول کے صدر دفتر میں ہوئی۔سعودی عرب کو انٹرپول کے علاقائی دفتر کی میزبانی کا اعزاز ملنا مملکت کی عالمی سطح پر خدمات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں، علاقائی اور عالمی تنازعات کے حل میں سعودی عرب کے مثبت کردار کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔