مصری ماڈل نے ٹی وی شو کے میزبان کی ’’لائیو‘‘ درگت بنا ڈالی

15 اپریل 2018

قاہرہ (اے پی پی) العربیہ ٹی وی کے مطابق مصر میں ٹی وی شو میں مہمان ماڈل اور میزبان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور میزبان کو جان بچانے کے لیے پولیس طلب کرنا پڑی۔ ’الصحہ والجمال‘ ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام میں اس وقت میزبان اور مہمان خاتون کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی جب دونوں کسی بات پر الجھ گئے۔ خاتون مہمان نے آؤ دیکھا نہ تاؤ میزبان پر چڑھ دوڑیں۔ میزبان کو پہلے نشریات بند کرنا پڑیں اور اس کے بعد اپنی مدد کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی۔