چین میں آن لائن تعلیم کا رجحان بڑھ رہا ہے:رپورٹ
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کی آن لائن تعلیم پنپ رہی ہے رواں ہفتے کے اوئل میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق استعمال کنندگان کی تعداد میں قریباًپانچ فیصدسالانہ سے اضافہ ہوتا رہے گا۔وزارت تعلیم،بیجنگ نارمل یونیورسٹی اور بائی ڈو ایجوکیشن کی طرف سے مرتب کیے جانے والے چین میں آن لائن تعلیم کے بارے میں 2017قرطاس ابیض میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ایجوکیشن مارکیٹ میں بیس فیصد سالانہ سے زائد کا اضافہ ہوگا جبکہ استعمال کنندگان کی تعداد 144ملین تک پہنچ گئی ہے۔