نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کو آزادی سے الیکشن لڑنے دیا جائے: عابد شیر علی

15 اپریل 2018

فیصل آباد+ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کو آزادی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، نوازشریف نے عدلیہ کا وقار بحال کرایا، بجلی کے کارخانے پورے ملک میں لگ رہے ہیں، کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لے کر آئیں، سائیکل پر چلنے والا شیخ رشید آج ارب پتی بن گیا، صوفی عمران خان بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتا، سنا ہے خیبرپی کے میں دریائو میں دودھ آرہا ہے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عابد شیر علی نے کہاکہ نواز شریف اور (ن) لیگ کو آزادی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، سنا ہے خیبرپی کے میں دریائوں میں دودھ آرہا ہے، نواز شریف نے عدلیہ کا وقار بحال کرایا، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں،بجلی کے کارخانے پورے ملک میں لگ رہے ہیں، کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لے کر آئیں، آصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم کے کیسز نیب میں موجودہیں،عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی تسلیم کی‘ سائیکل پر چلنے والا شیخ رشید آج ارب پتی بن گیا ہے، 12مئی اور سانحہ بلدیہ کی رپورٹس بھی سامنے لائی جائیں، عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی کا بھی چیف جسٹس سوموٹو لیں، شرجیل میمن کے کیسز میں 9ماہ سے ٹرائل مکمل نہیں ہورہا،صوفی عمران خان بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ علاوہ ایں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکبر علی خان کی قیادت میں کارکنوں سے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ "شیر"کا نشان کامیابی کی علامت بن چکاہے،ہر سازش کا مقابلہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہمارے خلاف ہر دور میں سازش ہو ئی سازشوں نے مسلم لیگ(ن) کے قائدین کو مزید مضبوط کیا عوام کی طاقت سے ہر سازش کا مقابلہ کر یں گے۔