بھائی کیخلاف محکمانہ کارروائی پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن چنیوٹ نے سی ای او ہیلتھ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

15 اپریل 2018

چناب نگر+چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر نے ساتھیوں سمیت بھائی کے خلاف محکمانہ انکوائری کروانے والے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے لہو لہان کر دیا۔ تفصیلات کے مطا بق رولر ہیلتھ سنٹر چک نمبر 14 میں تعینات صدر ضلعی مسلم لیگ ن مہر آفتاب ہرل کے بھائی ڈاکٹر مہر مہتاب ہرل جو کہ اکثر اوقات اپنے فرائض کی انجام دہی سے غافل اور غیر حاضر رہتے تھے گزشتہ دنوں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے انہیں چارج کے عہد ہ سے ہٹا کر ان کے خلاف ایک محکمانہ انکوائری قائم کی اور اس سلسلہ میں جب رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 14 ڈاکٹر منیر احمد پہنچے تو ڈاکٹرمہتاب ہرل کے بھائی ضلعی صدر مسلم لیگ ن اپنے ساتھیوں سمیت وہاں پہنچ گئے، بھائی کی حمایت کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر احمد کو زدوکوب اور زخمی کر دیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔