صوبہ ہزارہ کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھانے والے کو ووٹ دینگے: رہنماہزارہ کمیٹی کا اعلان

15 اپریل 2018

جدہ( امیر محمد خان)ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم کے زہر اہتمام جدہ میں یوم شہدائے ہزارہ کی برسی کا اہتمام کیا گیا ۔سعودی عرب کے تمام شہروں سے بڑی تعداد میں ہزارے والوں نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت فورم کے چیرمین اشفاق قریشی نے کی اور شرکاء نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور ہزارہ سے منتخب ارکان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا صوبہ ہزارہ کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھانے والے کو ووٹ دینگے۔ مقرر ین کا کہنا تھا کے نواز شریف نے اپنے الیکشن کا آغاز مانسہرہ کے جلسے سے کیا تھا اور صوبہ ہزارہ کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہیں کیا ، صوبہ ہزارہ وقت کی ضرورت ہے اور ہزارے والوں کی شناخت ہے اور شہید ہونے والوں کا خون رنگ ضرور لے گا،فاتحہ خوانی بھی کی اور تقریب سے فورم کے صدر فورم نورالحسن گجر ،وائس چئیرمین چوہدری دلپزیر ،حافظ وسیم ،سلیم گجر ،رفیق خان ،شاہجہان قریشی ،سردار رفیق،ملک عارف اور امتیاز قریشی نے بھی خطاب کیا۔