دینہ: وین درخت سے ٹکرانے کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

15 اپریل 2018

دینہ ( نامہ نگار ) تیز رفتار ہائی ایس ڈرائیور کی غفلت کے باعث درخت سے جا ٹکرائی، 2خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کی باڈی کو کاٹ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ خاتون مشیر بیگم زوجہ محمد معروف سکنہ جاتلاں اور وحید زمان ولد محمد زمان سکنہ جاتلاں میرپور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالی خاتون کا شوہر محمد معروف ولد محمد شریف سکنہ جاتلاں میرپور سر پر چوٹ لگنے سے، ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گئے۔ہسپتال داخل کر دیا گیا۔