موجودہ پاکستانی حکومت اوورسیز کیلئے بہت کام کر رہی ہے: بیرسٹر امجد ملک

15 اپریل 2018

لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی موجودہ حکومت تارکین وطن کے لیے کافی کام کر رہی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تارکین وطن کی ای لرننگ ،ائیر پورٹس پر ڈیسک میں بہتری لانے ،فون کے ذریعے شکایت کے اندراج اقدامات اٹھانے جائیں گے۔ اسکا دائرہ کار سعودی عرب اور گلف ممالک تک پھیلایا جائے گا۔ میں نے تجویز پیش کی ہے کہ آزاد کشمیر کی طرح بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کے لئے مخصوص نشستیں ہونی چاہیئے۔مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر متعلقہ حکام سے بات چیت کی ہے۔ تارکین وطن کی حالت زار میں بہتری لانے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ انکے قانونی معاملات چھ ماہ کے اندر حل ہو سکیں۔ یہ باتیں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے برطانیہ واپسی پر نمائندہ عارف چوہدری سے خصوصی ملاقات میں کیں۔