سرگودھا: 3 بہن بھائیوں کے قاتل 19 اپریل کو تختہ دار پر لٹکائے جائینگے، ڈیتھ وارنٹ جاری

15 اپریل 2018

سرگودھا + بھیرہ (نامہ نگاران) تین بہن بھائیوں کو قتل کرنیوالے 2 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان نے بھیرہ کے علاقہ قیس پور میں 15 اپریل 2005ء کو تین بہن بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے مجرمان کی ہائیکورٹ‘ سپریم کورٹ کے بعد رحم کی صدارتی اپیل خارج ہونے پر ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ مجرم خضرحیات اور امجد نے دیرینہ دشمنی پر مسجد میں گھس کر نماز پڑھتے اسلم نامی شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور بعدازاں اسکے گھر میں جاکر اس کے بھائی رمضان اور بہن بشیراں بی بی کو بھی گھر میں زبردستی گھس کر انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔انہیں 19اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا جبکہ 18اپریل کو انکے ورثا ان سے آخری ملاقات کریں گے۔