پیرمحل: بہو سے جھگڑا، بدبخت نے ماں کو ڈنڈے برسا کر مار ڈالا

15 اپریل 2018

پیرمحل (نامہ نگار) ساس اور بہو میں جھگڑا، بدبخت نے ڈنڈے برسا کر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیل کے مطابق موضع ڈیڈی میں ساس اور بہو میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر بدبخت بدر منیر نے ڈنڈے برسا کر اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دی اور بدر منیر کی تلاش شروع کر دی۔