مہندی لے کر چکر لگانے والوں پر فائرنگ، تین افراد زخمی

15 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)تھانہ ائر پورٹ کے علاقے ناصر کالونی میں گلی میں مہندی لے کر چکر لگانے والوںپر فائرنگ کردی گئی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے پولیس نے بتایا کہ نورانی محلہ میں فضل کریم کھوکھر کے بیٹے کی شادی کے سلسلہ میں مہندی کی گھڑولی لے کر آنے والے افراد عقبی گلی سے چکر لگاکر آرہے تھے کہ انہیں ایک شخص نے گذرنے سے منع کیا اس تکرار پر فائرنگ سے تین افراد فضل کریم کھوکھر،ملازم کھوکھر اور حقنواز زخمی ہو گئے ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بینظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔