مختلف مقدمات میں ملوث 16ملزمان کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا

15 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ضلع کچہر ی راولپنڈی کی سیشن اور سول عدالتوں نے چوری ، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی ، قمار بازی ، ارادہ ڈکیتی ، شراب،چرس ، افیون، جعلی چیک ، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں ،نقب زنی اور راہ زنی کے مقدمات میں ملوث 16ملزمان کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوادیا ہے ،12ملزمان کو تفتیشی آفیسر کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کی تحویل میں دے دیا عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 6ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور5ملزمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے, تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی تھی اور ملزمان کو مجاز عدالتوں میں پیش کیاتھا ۔