بینظیرائرپورٹ پر قتل کیس میں لالہ موسیٰ پولیس کو مطلوب ملزم کویت سے واپسی پر گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر قتل کیس میں لالہ موسیٰ پولیس کو مطلوب ملزم ایف آئی اے امیگریشن نے کویت سے واپس پہنچنے پر گرفتارکرلیا ملزم رضوان پانچ سال قبل واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا وہ ہفتہ کو واپس اسلام آباد پہنچا تو ائرپورٹ پر اسے حراست میں لے لیا گیا بعد میں اسے لالہ موسیٰ پولیس کے سپرد کردیا گیا ۔