زائدالمعیاد خوراک مہیا کرنے پر 2 معروف فوڈ پوائنٹس کو سربمہرکردیا گیا

15 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کاروائیاں کر تے ہوئے زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دئیے ۔ جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو 73,000 کے جرمانے عائد کئے۔ مضر صحت خوراک تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسزبھی جاری کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہو ئے ٹیکسلامیں موجود ایم اینڈ ایس فوڈزاور خان ریسٹورانٹ اینڈ بار بی کیو کو صفائی کے ناقص انتظامات، باسی گوشت استعمال کرنے ، حشرات کی موجودگی، زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے اوراشیاء خوراک پر موجود تاریخ تنسیخ میں ردوبدل کرنے ،ملازمین کے میڈکل لائسنس نہ ہونے اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر سیل کر دیا گیا ۔ جبکہ1500خراب انڈے، 25 کلو زائدلمعیاد قیمہ اور 5 کلو مغز تلف کر دیا گیا۔اس کے علاوہ فوڈسیفٹی ٹیمز نے راولپنڈی،اٹک ، جہلم اور چکوال میں کاروائیوں کے دوران17فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور فروخت ،اشیاء خوردونوش پر لیبل نہ لگانے, کیمیکل ڈرمز استعمال کرنے ،حشرات کی بھر مار اور ریکارڈ کی عدم موجودگی پر مجموعی طور پر 73,000روپے جرمانہ عائد کیا۔ جبکہ مختلف فوڈ پوائنٹس سے 100 کلو گرام ملاوٹ شدہ سرخ مرچ ،25کلو گرام چائنہ نمک ،نان فوڈ گریڈ کلر، زائدالمیعاد ڈرنکس اینڈ مشروبات، مصالحہ جات ،خراب دودھ ،اور بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک کو تلف کر دیا گیا۔مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔