ایم جاوید کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت اور بلندئی درجات کی دعائیں

15 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جامع مسجد حنفیہ رضویہ میں شیخ الجامعہ پیر محمد ریاض الدین چشتی، جامع مسجد واران حمید گل صدر میں مقامی خطیب اور جامع مسجد سیدہ عائشہ صدیقہؓ کوہاٹی بازار میں مولانا محمد اشرف تبسم نے محفل معراج النبیؐ کے بعد روزنامہ نوائے وقت کے سینئر فوٹو گرافر ایم جاوید چوہدری کی والدہ محترمہ کی بلندئی درجات کیلئے دعائیں کرائیں۔ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے صدر ملک اختر علی اور زونل خطیب مولانا محمد اقبال رضوی نے بھی ایم جاوید کی والدہ محترمہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔پختون تاجر اتحاد کا ایک تعزیتی اجلاس صدر گل احمد کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نوائے وقت راولپنڈی بیورو کے سنئیر فوٹو گرافر ایم جاوید سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں دعا کی گئی کہ اللہ مرحومہ کی روح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ اجلاس میں پختون تاجر اتحاد کے سنئیر نائب صدر مشتاق خان،جنرل سیکرٹری اصغر مہمند، تاجر رہنمائوں سعادت خٹک ، رحمان گل، سمیع اللہ خان، راشد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔