بارودی مواد برآمدگی کیس، ملزم سوار گل پر فرد جرم عائد کر دی گئی

15 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے اغواء برائے تاوان، قتل ، دھماکہ خیز مواد برآمد گی کے 9کیسز کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ پیشی تک ملتوی کر تے ہوئے ایک ملزم پر فرد جر م عائدکر دی ہے جبکہ ایک کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرلیا ۔ہفتہ کو عدالت نے تھانہ چواء سیدن شاہ میں درج مقدمے میں ملوث ملزمان اعراف وغیرہ کیس کی سماعت 21اپریل، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے الگ الگ مقدمات میں ملوث ملزمان رحمان، رب نواز، اصغر کیسز کی سماعت 23,21اپریل، اسی تھانے میں درج بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم سوار گل پر مقدمے کی فرد جر عائد کر دی ۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت 24اپریل تک ملتوی کر دی ۔ تھانہ جلال پور شریف میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزمان نعیم وقاص وغیرہ کیس کی سماعت 21اپریل،تھانہ کلر سیداں میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان اسرار وغیرہ کیس کی سماعت 18اپریل ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم فیض رحمان کیس کی سماعت 24اپریل جب کہ تھانہ روات میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزمان نسیم شاہ وغیرہ کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 16اپریل تک ملتوی کر دی ۔