تین ڈاکو دفتر سے 92 ہزار روپے اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی ڈی وی آر چھین کر فرار

15 اپریل 2018

راولپنڈی/اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی کی واردات سمیت مختلف واقعات میں شہری لٹ گئیتھانہ پیر ودھائی کو محمد رمضان نے بتایا کہ میں رانا کارپوریشن میں منیجر ہوں اچانک تین ڈاکو آئے اور مجھ سمیت دفتر میں موجود چار افراد کو یرغمال بنالیا اور سیف کھلوا کر اس میں رکھی92 ہزار روپے کی نقدی اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی ڈی وی آر بھی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رمنا کو عابد حسین نے بتایا کہ جی الیون مرکز میں مجھ سے گل محمد نے رینٹ پر گاڑی لی لیکن نہ رینٹ دیا نہ ہی میری گاڑی واپس کی تھانہ کراچی کمپنی کو جمال نے بتایا کہ جی ایٹ مرکز میں علی رضاء نے مجھ سے کرولاGLI کار رینٹ پر لی لیکن نہ رینٹ دیا نہ میری گاڑی واپس کر رہا ہے تھانہ بنی گالہ کو مغیث الاسلام نے بتایا کہ نیو مل میں میں نے وقار وغیرہ سے فرنچائز فروخت کرنے کا سودا کیا لیکن وہ لین دین میں دھوکہ دہی کرگئے ۔