مقبوضہ کشمیر میں کمسن آصفہ کی بیحرمتی، قتل کیخلاف سول سوسائٹی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ

15 اپریل 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور معصوم بچی آصفہ کی بیحرمتی کے خلاف سول سوسائٹی کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، آزادی کے حق، بھارتی ریاست دہشت گردی کیخلاف شدید نعرے۔ ہفتہ کو سول سوسائٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور معصوم بچہ آصفہ کی بیحرمتی کرنے کے بعد اس کو قتل کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی شرکت کی۔