تا لا بو ں کے پشتوں کو مستحکم نہیں کیا گیا ،بہتری پیدا نہ ہوئی تو فنڈ روکدیئے جائیں گے

15 اپریل 2018

شکارپور ، دادو(نامہ نگار) سربراہ واٹر کمیشن (ر) جسٹس امیر ہانی مسلم نے شکارپور اور دادو کا دورہ کیا شکا ر پور میں انہو ں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ماڑی روڈ پر بنائے جانے والے آکسیڈیشن واٹر پانڈ اوربیگاری کینال سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سربراہ واٹر کمیشن نے انجینئر پبلک ہیلتھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تالابوں کے پشتوں کی عمل بستگی صحیح نہیں کی گئی، انہیں مزید بہتر بنائیں بصورت دیگر فنڈز روک دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کرکے15یوم کے اندر شہر سے ناجائزتجاوزات ہٹائے جائیں۔ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے میہڑ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے واٹرسپلائی سکیم اورواٹرفلٹرپلانٹ سکیم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میہڑ میں واٹر فلٹر پلانٹ سکیم شروع نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔