جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے قائدین کے مابین آج ملاقات کا فیصلہ

15 اپریل 2018

اسلام آباد (آئی این پی )جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مابین اعلیٰ سطحی رابطہ، قائدین کے مابین اعلی سطحی ملاقات کا فیصلہ کیاگیا ہے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات آج ہوگی جس کے بعد جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔