پاکستانی کھانوں کو جاپان میں بہت پسند کیا جاتا ہے‘ تاکاشی کورائی

15 اپریل 2018

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر تاکاشی کورائی نے کہا ہے کہ اب پاکستانی کھانوں کو جاپان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ جاپان کے سفیر گزشتہ روز جاپانی سفارت خانہ میں جاپان کی مشہور ڈش سوچی کی تیاری کے ایک مقابلے میں اظہار خیال کر رہے تھے‘ گزشتہ روز جاپانی سفارتخانہ میں سوچی کی تیاری کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مخصوص پاکستانی شہریوں کو بھی جاپانی کھانے بنانے کی ترکیب سکھائی گئی تقریب میں جاپانی کے سفیر کے علاوہ دوسرے سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ میں سرکاری امور کے سربراہ کا ٹسونوری ایمٹیڈا نے جو خود بھی کھانے پکانے کے ماہر ہیں نے بھی سوشی ڈش تیار کرکے دکھائی ۔سوشی جاپان کا ایک روایتی ڈش ہے جو چاولوں سے تیار ہوتی ہے ،عمو می طور پر چینی،نمک سمندری خوراک،سبزیاں اور مقامی پھل اور دیگر اشیاء بھی شامل کرکے یہ پکوان تیار کیا جاتا ہے۔ شرکاء تقریب سے سوشی کی تیاری میں بھر پور حصہ لیا اور تیار کھانوں کی تعریف کی۔