بلاول بھٹو زرداری مظلوم عوام اور مینارٹی کی امیدوں کا روشن چراغ ہیں‘ جاوید اٹھوال
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ اسلام آباد سٹی کے نومنتخب عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت جاوید اٹھوال صدر منیارٹی ونگ منعقد ہوا۔ تمام نومنتخب عہدیداران اور سرگرم اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی پی پی کی جدوجہد اور حکمت عملی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید ذولفقار علی بھٹو کے مشن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن جمہوری قدروں کو بحال کیا جائے گا اور عوامی جمہوری حکومت مظلوم اور منیارٹی طبقات کے مسائل حل ہوں گے۔