عہد حاضر میں طالبات کیلئے تعلیم کا حصول اہمیت کا حامل ہے: پروفیسر نبیلہ فرغانی

15 اپریل 2018

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) عہد حاضر میں طالبات کے لئے تعلیم کا حصول بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راول کالج برائے خواتین سیونتھ روڈ کی پرنسپل پروفیسر نبیلہ فرغانی نے پری فرسٹ ائیر کلاسز کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین راول گروپ آف کالجز خاقان وحید خواجہ کا مقصد معمولی فیس کے عوض اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راول کالج کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر سجاد محمود ہاشمی نے بتایا کہ فرسٹ ائیر پری کلاسز میں شرکت کرنے والی طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی فری سہولت دی جارہی ہے اس سہولت سے طالبات کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیئے انہوں نے بتایا کہ داخلہ لینے والی طالبات سے داخلہ فیس بھی نہیں لی جارہی ہے اس سے قبل راول گروپ آف کالجز کے میڈیا ایڈوائیز امتیاز عاصی نے والدین کو بتایا کہ کالج پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈپیارٹمنٹ سے رجسٹرڈ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے الحاق شدہ ہے اس موقع پر طالبات کے والدین میں سے پروفیسر عصمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کالج کی لیباٹریز کو جدید سہولتوں سے آراستہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں راول کالج برائے خواتین میں طالبات کو تعلیم کی بہتر سہولیتں مہیا ہوں گی

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...