کرنل (ر) شبیر اعوان اور حمد شاہ زیب نے ٹکٹ کیلئے درخواست دیدی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)کرنل (ر) شبیر اعوان نے حلقہ این اے 61 کے لئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست جمع کرادی۔ کرنل (ر) شبیر اعوان ایم پی اے رہ چکے ہیں۔پہلی بار صوبائی نشست پر ان کے صاحبزادے احمد شاہ زیب الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف کی قیادت سے عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 61 اور پی پی 8 کے لئے دونوں کو ٹکٹ دیں یہ دونوں وننگ امیدوار ہیں۔