اسلام آباد ، عطائیوں کیخلاف مہم ،گولڑہ شریف میں6غیرقانونی کلینکس سیل
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں عطائیوں کے خلاف جاری مہم مزید کردی گئی ہے۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے گولڑہ شریف میںاچانک چھایوں کے دوران عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 6غیرقانونی کلینکس سیل کردیئے جنہیں عطائی ڈاکٹر چلارہے تھے۔ جن کلینکس کو سیل کیا گیا ہے ان میں زین کلینک ، عادل میڈیکل اسٹور ، ڈاکٹر شاہ شاد کلینک، سید برادر وٹرنری کلینک اور فاطمہ کلینک شامل ہیں ۔تمام عطائیوں کے خلاف ضابطے کی قانونی کاروائی مکمل ہو چکی ہے اور کیس آئی سی ٹی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور باقاعدہ پراسیکیوشن اور ڈرگ کورٹ میں مقدمات پیش کئے جائیں گے۔ چیکنگ کے دوران ایک اور premisesسے نشہ آور وممنوعہ ادویات کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر اسے بھی ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت سیل کردیاگیا ہے اور ادویات قبضہ میں لے گئی ہیں ۔ دریں اثنا بہارہ کہو میں ایک ادویات کی ڈسٹری بیوٹر زسروسز کو غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہونے پر ادویات قبضہ میں لیتے ہوے اسے ڈرگ ایکٹ کے تحت سیل کردیاگیاہے ۔ ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد نے بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے آئی سی ٹی میں تمام ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ1976 کی پابندی کریں ۔
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس: چیف جسٹس نے ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ...
عمران خواتین کے کٹہرے میں
کچھ خبریں پورا کالم ہوتی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے بقول چیئرمین ...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں عطائیوں کیخلاف مہم، کلینکس سیل، درجنوں جعلی ...
لاہور(خبر نگار+ نامہ نگاران)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت اجلاس ...
عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار، مقدمات درج، کلینکس سیل
ملتان (سٹاف رپورٹر‘ علاقائی نمائندوں سے) ملتان سمیت متعدد علاقوں میں ...
لاہور سمیت صوبہ بھر میں عطائیوں کی گرفتاریاں جاری‘ ہسپتال اور کلینکس ...
لاہور (نامہ نگاروں سے) سپریم کورٹ کے حکم پر عطائیوںکیخلاف مہم جاری‘ کئی ...