افغان صدر نے ووٹر رجسٹریشن کے پراسیس کا افتتاح کر دیا

15 اپریل 2018

کابل (نیٹ نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے رواں برس اکتوبر میں ہونیوالے پارلیمانی اور ضلعی کونسلز ک ہونیوالے انتخابات کے سلسلے میں ووٹر کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز (افتتاح) کر دیا ہے۔ ڈپٹی چیف آف سٹاف فار سٹرٹیجک کمیونیکشنز نے میڈیا کو بتایا ووٹر کے رجسٹریشن پراسیس کے افتتاح کے موقع پر اشرف غنی کے ہمراہ خاتون اول بی بی گل بھی تھیں ان کے ساتھ متعددخواتین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ہارون چاخان کے مطابق صدر نے خطاب کرتے کہا کہ الیکشن کمشن شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانے کے اقدامات کرے۔ چیف الیکشن کمشنر گل جان بادی سید نے تصدیق کی افغانستان میں الیکشن اکتوبر میں ہونگے۔