مصر میں آپریشن: داعش کے دہشتگردوں سمیت 27 ہلاک‘ کئی ٹھکانے تباہ

15 اپریل 2018

قاہرہ (اے ایف پی) مصر میں داعش اور دیگر جنگجو گروپوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ داعش کے دہشتگر دوں سمیت 27 مارے گئے ۔صحرائی خطے سینائی سمیت شورش زدہ علاقوں سے دہشت گردوں کو نکالنے کیلئے لیبیائی فوج کو اتحادی کا تعاون بھی حاصل ہے۔ فوجی ترجمان نے میڈیا کو بتایا فضائی حملے میں 6 اور فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 12 ہلاک ہوئے۔ یہ واضح نہیں وہ کیسے مارے گئے کیونکہ اسکی ہمارے پاس تفصیل نہیں ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 114 کو گرفتار کر لیا ہے۔ تربیتی مرکز تباہ کر دیا ہے۔ اس میں شوٹنگ رینج بھی شامل ہے۔ یہ ہلاکتیں چند روز کی لڑائی کے بعد سامنے آئی ہیں۔ کسی فوج یا اہلکار کے زخمی اور ہلاک ہون کی اطلاع نہیں ہے جبکہ فروری میں آپریشن میں 100 دہشت گرد اور 22 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ داعش کے خاتمے کے لئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اتحادیوں سے ملکر اقدامات کئے ہیں۔