جرمنی میں تین شامی نوجوان دہشت گردی کے شبے میں گرفتار

15 اپریل 2018

برلن (اے پی پی) جرمنی کے ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق پولیس نے3 شامی مہاجرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کو وفاقی جرمن ریاست زارلینڈ کے فرانسیسی سرحد کے قریب واقع شہر زار لْوئی سے گرفتار کیا گیا۔ ان کی عمریں 21، 23 اور 27 برس بتائی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ان شامی شہریوں کو 1دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ایسی چھان بین کے بعد عمل میں آئیں، جو گزشتہ برس اکتوبر میں شروع کی گئی تھی۔