کشمیر جل رہا ، عالمی برادری چپ سادھے بیٹھی ہے: مقررین

15 اپریل 2018

ریاض (امیر محمد خان سے) پاکستان میں جبسے ہی کسی جماعت کا ظہور ہوتا ہے سعودی عرب میں پاکستانی اس جماعت کی شاخ کھول دیتے ہیں۔ سعودی عرب میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک لبیک کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر روزانہ ظلم کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے، آج کشمیر جل رہا ہے اور اس میں بوڑھے، جوان اور بچوں سمیت خواتین کا خون بہایا جا رہا ہے مگر افسوس عالمی برادری چپ سادھے بیٹھی ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی جانب سے مسلسل خاموشی کسی المیے سے کم نہیں ہے مگر ان سب تکلیفوں کے باوجود کشمیری یک زبان ہوکر الحاق پاکستان کے لئے کوشاں ہیں جس پر وہ قابل تحسین ہیں اور ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک لبیک کے صدر اویس رضا قادری اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم جہاں بھی ہوں اپنے کشمیری بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیں اور ان کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے جدوجہد کریں تاکہ کشمیر پاکستان بن سکے۔