ریاست کیلیفورنیا کی خاتون نے خاندان سمیت بحرالکاہل کی چٹان سے کار کو نیچے گرا لیا

15 اپریل 2018

واشنگٹن (ا ے ایف پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک خاتون نے کار کو بحرالکاہل کی چٹان سے نیچے گرا لیا۔ پولیس کے مطابق کار میں اس کا شوہر اور 6 بچے بھی سوار تھے۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ خاتون نشے میں مدہوش تھی اور اس نے جان بوجھ کر کار کو چٹان سے نیچے گرایا ۔پانچ افراد کی نعشیں تلاش کرلی گئی ہیں جبکہ خاتون کے تین بچے ابھی تک لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مر گئے ہیں۔