جرمنی اور آسٹریا نے سرحدوں پر بارڈر کنٹرول میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی
برلن (اے پی پی) وفاقی جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ ملکی سکیورٹی یقینی بنانے اور مزید مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے جرمنی اور آسٹریا کے مابین سرحد پر بارڈر کنٹرول میں مزید 6ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ یورپ میں آزاد نقل و حرکت کے حامی ہیں اور اسے یورپی یونین کی ایک اہم ترین کامیابی بھی سمجھتے ہیں لیکن موجودہ حالات میں ان کے پاس سرحدی نگرانی میں توسیع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔بیان وفاقی جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں مزید کہا گیا، ’’یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کی نگرانی کے نقائص اور بڑے پیمانے پر جاری غیر قانونی مہاجرت کو سامنے رکھتے ہوئے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ داخلی سرحدوں کی نگرانی ناگزیر ہے اس لیے جرمنی اور آسٹریا کی سرحد پر بارڈر کنٹرول جاری رکھا جائے گا۔
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
چوہدری شجاعت حسین کا ’’کڑوا سچ‘‘…2
گو کہ چوہدری شجاعت حسین کا تعلق گجرات کی جٹ برادی سے ہے وہ سیاست تو گجرات میں ...
عمران نیازی کے پاس پختون قوم کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں وگرنہ ...
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران ...
مصر میں ایمرجنسی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی
قاہرہ (صباح نیوز) مصری صدر نے ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی ، ...
فن اور فنکار سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے ‘ گونج گروپ
کراچی ( کلچرل رپورٹر ) فن و فنکار سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے ، تھیٹر کے ذریعے ...
سرحدوں کی سلامتی مضبوط بنا نا ترجیحات میں شامل ہے:ایرانی وزیر داخلہ
تہران (صباح نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سرحدوں کی ...