چین اور بھارت کا باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت پر اتفاق
شنگھائی (آئی این پی ) چین اور بھارت نے تعلقات میں نئی پیشرفت ہونے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ امید ہے ،فریقین کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے، یہ ایشیا اور دنیا کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی سود مند ہو گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی خارجہ امور کی کمیٹی کے دفتر کے سربراہ یانگ جیے چھی نے شنگھائی میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کی ۔ملاقات میں فریقین نے گزشتہ سال ستمبر میں چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان شیا من میں ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیشرفت ہونے پر اتفاق کیا۔چین ،بھارت تعلقات کو جامع طور پر اور گہرائی کے ساتھ ساتھ آگے بڑھانا دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ امید ہے اور فریقین کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ ایشیا اور دنیا کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی سود مند ہو گا۔ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاقِ رائے کے مطابق دو طرفہ تعلقات کی درست سمت پر قائم رہنا چاہئے۔مثبت سمت میں پیشرفت پرمسلسل اضافہ کیا جانا چاہئے ۔تعاون کو توسیع دینی چاہئے اور دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کے مستقبل کے حصول کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔