کمبوڈیا: فحش مواد سکینڈل، امریکی سفارتخانے کے ارکان کیخلاف انکوائری شروع

15 اپریل 2018

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں) فحش مواد سکینڈل میں ملوث امریکی سفارتخانے کے 32 ارکان کے خلاف انکوائری شروع ہو گئی۔ انہیں گزشتہ روز برطرف کر دیا گیا تھا۔ بیدخل ہونے والوں میں کمبوڈیا کے مقامی باشندے اور کمبوڈین نژاد امریکی شامل تھے۔ اس اقدام کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ 32 ارکان نے ایک میسجز گروپ میں فحش ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں بچوں کی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔ سفارت خانے میں کام کرنے والے ایک رکن کی اہلیہ نے یہ فحش مواد دیکھ لیا جس کی شکایت انہوں نے حکام کو دی۔ کمبوڈیا کا کہنا ہے امریکہ مداخلت کر رہا ہے۔ واشنگٹن نے الزامات مسترد کر دیے۔