ٹیکنالوجی کا استعمال چینی پولیس نے مجرم پکڑ لیا

15 اپریل 2018

شنگھائی (نیٹ نیوز)دنیا بھر میں پولیس کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مجرموں کو پکڑنا اور انکی شناخت کرنا ہوتا ہے لیکن اب چین میں مجرموں کا بچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔چین کی پولیس نے حال ہی میں چہرہ شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 60ہزار افراد میں سے مطلوبہ شخص کو پکڑ لیا ہے۔