چین: دو طوطوں نے شاندار انداز میں مختلف کرتب دکھائے

15 اپریل 2018

بیجنگ (نیٹ نیوز)یوں تو آواز کی نقالی میں طوطوں کی مہارت کا واقعی کوئی جواب نہیں جو اپنی صلاحیتوں سے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ چین میں ایک شو کے دوران دو طوطوں نے جمناسٹک پرفارم کرتے ہوئے ایسے شاندار اور حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔