نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: پرویز ملک

15 اپریل 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت اور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ان کے حامی ووٹر 2018 کے الیکشن میں ان کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ میڈیا نے جمہوریت کے استحکام کے لیے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ ن صحافیوں کی جدوجہد کو سلام کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انوں نے گزشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے سر ماہی اجلاس میں ملک بھر سے شرکت کے لیے آنے والیے شرکاء سمیت مقامی صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر جاوید، صدر پی ایف یو جے (دستور) نواز رضا، فرخ سعید خواجہ سابق صدر پی ایف یو جے نے بھی اظہار خیال کیا۔ نظامت کے فرائض چودھری علی عدنان نے سرانجام دیے جبکہ مسلم لیگی رہنما رانا مبشر اقبال بابر محمود، احسن شرافت سمیت سینئر صحافی نوید چودھری بھی موجود تھے۔