چیئر مین سینیٹ بے بنیاد الزامات پر وزیر اعظم سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں: عزیزالرحمن چن
لاہور (خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ بے بنیاد الزامات پر وزیر اعظم سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں اس لئے وزیر اعظم اُن کو دیئے ہوئے مینڈیٹ کا احترام کریں اور شریف خاندان کی نوکری چھوڑ کر ملک وقوم سے متعلق اقدامات کریں۔چیئرمین سینیٹ کو حکومتی جماعت تسلیم کرنے کو تیار نہیں آئین کے تحت وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین سینیٹ یا سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 ماہ تک تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکتی۔ پروٹوکول کے لحاظ سے بھی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ صدر مملکت کے بعد آتا ہے۔