شام پر امریکی و اتحادی حملہ کھلی جارحیت ‘ قابل مذمت اقدام ہے: حنا پرویز کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے شام میں امریکی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔امریکہ کی جانب سے شام میں حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔امریکہ ،فرانس اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر حملہ کیا ہے ۔جو کھلم کھلا کسی بھی ملک کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کا جواز بناکرخود مختار حکومت تین بڑے ممالک کا بے بنیاد حملہ ہے۔