;4 ماہ یا پورے سال کا بجٹ‘ وزارت خزانہ نے وزیراعظم سے ہدایات مانگ لیں

15 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے وزیراعظم سے آئندہ مالی سال میں پورے سال کے بجٹ یا 4 ماہ کا بجٹ دینے کے بارے میں حتمی ہدایات مانگ لیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بدلتے ہوئے سیاسی ماحول کے باعث وفاقی حکومت میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تذبذب پایا جا رہا ہے۔ خصوصی طور پرکے پی کے کی طرف سے بجٹ پیش نہ کرنے کے اعلان کے بعد نئی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مشیر خزانہ نے وزیراعظم سے ہدایات طلب کر لیں۔ پورے سال کا بجٹ دیا جائے یا جولائی تا اکتوبر تک کی میعاد کے لئے بجٹ بنایا جائے۔ وزیراعظم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ فی الوقت پورے سال کا بجٹ ہی تیار کر رہی ہے۔ تاہم 4 ماہ کا آپشن اختیار کئے جانے کی صورت کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پلان بی کے طور پر اس حوالے سے بھی تیاری موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم رابطوں کے بعد اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ دریں اثناء گزشتہ روز وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو ترقیاتی‘ ریونیو مجوزہ اقدامات کے بارے میں بتایاگیا۔
وزازت خزانہ

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...