وفاق نے وعدے پورے نہیں کئے ،فاروق ستار کا شہباز شریف سے شکو ہ

15 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ہفتے کو گورنر ہاو¿س میں مسلم لیگ (ن)کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر‘ سینیٹر مشاہد اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال ‘کراچی کے مسائل ‘دونوں جماعتوں میں ورکنگ ریلیشن شپ ‘کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں ‘لوڈشیڈنگ اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ایم کیو ایم کے وفد میں عبدالوسیم ‘کامران ٹیسوری ‘وقار شاہ شامل تھے۔فاروق ستار نے شہباز شریف سے شکوہ کیا کہ وفاق نے ہم سے جو وعدے کیے تھے اس کو پورا نہیں کیا گیا۔شہباز شریف نے فاروق ستار کے تحفظات کو سنا اور کراچی کے مسائل کو حل کرنے کےلئے وزیراعظم سے بات کرنے کی یقین دہائی کرائی۔بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں امن و امان ‘بدترین لوڈشیڈنگ ‘پانی کے بحران اور سیاسی مسائل پر بات چیت ہوئی ہے۔ہم نے شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے کہ وفاق کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کو سیاست کرنے کا حق دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ ہماری کئی پتنگیں کٹ گئی ہیں لیکن ایم کیو ایم پاکستان کا وجود برقرار رہے گا اور آئندہ بھی سندھ کی شہری جماعتوں کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم ہوگی۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ کے صدر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کراچی کے مسائل کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
فاروق ستار