اسلامی جمہوری اتحاد کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اجلاس آج ہو گا

15 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے آج لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے مرکزی و صوبائی رہنمائوں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔ اجلاس کی قیادت زبیر احمد ظہیر جبکہ صدارت الشیخ میاں محمد طاہر کریں گے۔ اجلاس صبح 11بجے شروع ہو گاجبکہ پریس بریفنگ اڑھائی بجے دوپہر دی جائے گی۔ سربراہ اسلامی جمہوری اتحاد پا کستان علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان ملک کو اسلامی، فلاحی ریاست بنانے کے لئے موجودہ ناقص اور سقم زدہ نظام سے چھٹکارہ دلانے کے لئے مصروف عمل ہے۔