حکومت کی غریب کش پالیسی سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا: میاں مقصود
لاہور ( سپیشل رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدراورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ ملک میں چوروں،لٹیروں اور کمیشن مافیاکی حکومت قائم ہے۔موجودہ حکومت کی ظالمانہ اور غریب کش پالیسیوں کی بدولت عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے۔لوگوں کو پینے کاصاف پانی،صحت کی بنیادی سہولیات، تعلیم، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے گھمبیر مسائل کاسامنا ہے۔ موجودہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنی مدت اقتدار کے5سال پورے کر لیے مگر عوام کے ساتھ2013کے انتخابات کے وقت کیے جانے والے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ریلیف کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایاجاتارہا ہے۔ عوام دوپارٹی نظام سے تنگ آچکے ہیں اس لیے وہ ملک میں قائم فرسودہ نظام سے باغی نظر آتے ہیں۔