چھو ٹے میا ں بڑے کی تا حیا ت نا اہلی کا جشن منا نے ملک گیر دورے پر نکلے ہیں

15 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ معافیاں مانگ کر بھاگ جانے والے ہی مرسوں مرسوں جیسے نعرے کا مذاق اڑا سکتے ہیں۔ چھوٹے میاں بڑے میاں کی تاحیات نااہلی کا جشن منانے ملک گیر دورے پر نکل پڑے ہیں۔نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر مخالفوں سے زیادہ ان کے سگے بھائی خوش ہوئے ہیں۔شہباز شریف سندھ کی فکر چھوڑیں پہلے کرپشن کے مقدمات کا سامنا کریں۔ہفتے کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شہباز شریف کو مصنوعی ترقی مبارک ہو‘ سندھ میں پائیدار ترقی کی بنیادیں رکھی جا چکی ہیں۔معافیاں مانگ کر بھاگ جانے والے ہی مرسوں مرسوں جیسے نعرے کا مذاق اڑا سکتے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بڑے بھائی کیلئے اڈیالہ جیل کی صفائی کروانے والے بے وفا بھائی کے جال میں سندھ کے لوگ نہیں آئیں گے۔
مو لا بخش چانڈیو