نظام مصطفی ؐ لانے کیلئے ہر طبقہ فکر کردار ادا کرے: ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

15 اپریل 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ ٓNA128میں محلہ سراج پورہ جامع مسجد غوثیہ میں لیلۃ معراج کے موقع پر معراج مصطفی ؐ اور نظام مصطفی ؐ کا باہمی تعلق کے موضوع پر بہت بڑی کانفرنس کا ا نعقاد کیا گیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا معراج مصطفی ؐ منانے والوں کو نظام مصطفی ؐ لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ سرکار دو عالمؐ سے محبت کا یہ تقاضا ہے آپ ؐکے دین کے غلبہ کیلئے جدوجہد کی جائے ملک میںدین اسلام کا غلبہ نظام حکومت کو بدلے بغیر نہیں ہو سکتا ۔غنڈہ گردی ،بدمعاشی اور کرپشن کو سیاست کا نام دینے والوں نے کلمہ کے بنیاد پر بننے والی سلطنت کو ایک ظالمانہ نظام کی طرف دکیل دیا ہے ۔عریانی، فحاشی سے معاشرہ آتش فشاہ ہو چکا ہے روزانہ کے پیش آنے والے جنسی تشدد کے واقعات نے پوری قوم کے ضمیر کو زخمی کر دیا ہے۔سرحدو ںپر بجنے والے خطرات کے اَلارم اور دہشتگردی کی آگ سے پورا ملک خوف زدہ ہے ۔ بیرونی قرضو ں کا بوجھ اور اندرونی مہنگائی سے دن بدن پاکستان پستی کی طرف جا رہا ہے۔تمام تر مسائل کا حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے۔اس سلسلہ میں پر امن جدوجہد کا راستہ بذریہ ووٹ انقلاب ہے۔ آنے والے الیکشن میں قوم کو نظام مصطفیؐ کو ووٹ دے کر اپنی سعادت مندی کا اہتمام کرنا ہوگا ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...