پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ ‘ طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائد اعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر) تھینٹ ہال سکول‘ پاکستان منٹ کیمپس‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ لاہور اور برٹش سمارٹ سکول‘ قطار بند روڈ‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سی ڈی جی گرلز ہائی سکول‘ گلستان کالونی‘ لاہور‘ سی ڈی جی گرلز ہائی سکول‘ ستارہ کالونی نمبر2‘ چونگی امرسدھو‘ گورنمنٹ ہائی سکول‘ بندیاں والا پل‘ چونگی امرسدھو‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ ٹوریا‘ شرقپور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ میر پور‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 619تھی۔