لاہور کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرینگے: ذکراللہ مجاہد

15 اپریل 2018

لاہور( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آنے والے 2018کے انتخابات میں لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ الیکشن کمیشن 2018کے انتخابات میں دھاندلیوں کو روکنے اورووٹر لسٹوں کی تصحیح کے معاملے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ عام ووٹر کا موجودہ انتخابی نظام پر اعتماد بحال ہو سکے ،آنے والے الیکشن میں دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل عوام کا ترجمان بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔ نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی درستگی و اندراج کے معاملے میں جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔