اسلامی این جی اوز پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں: ممتاز اعوان
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان مولانا محمدالیاس چنیوٹی زبیر احمد ظہیر پیر ولی اللہ شاہ بخاری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ حسین احمدمفتی عاشق حسین رضوی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وطن عزیز میں انسانیت کی اصلاح و فلاح کیلئے کام کرنیوالی اسلامی این جی اوز پر پابندی لگانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اورکہا کہ اسلامی این جی اوز پرپابندی اور بیرونی سرمایہ پر پلنے والی اسلام و ملک دشمن ایجنڈے کی حامل این جی اوز کو کھلی چھوٹ جیسے اقدام سراسر اسلام و ملک دشمنی ہیں۔