علامہ اقبال کی شاعری کا مرکز و محور قرآن و حدیث ہے: احمد اویس

15 اپریل 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان ‘ لاہور میں علامہ محمد اقبال کی برسی کے سلسلے میں جاری ’’تقریبا تِ یوم اقبال‘‘ کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبال پر مبنی بیت بازی کا انعامی مقابلہ منصفین کے فرائض پروفیسر حلیمہ سعدیہ، پروفیسر زیب النساء سرویا اور رریاض احمد نے انجام دیے۔ اس موقع پر معروف ماہر قانون احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے کلام کا مرکز ومحور قرآن و حدیث ہے اور انہوں نے ہمیشہ اسی سے رہنمائی لی ۔ نئی نسل کو تحریک پاکستان، دوقومی نظریہ اور قیام پاکستان کے اسباب ومقاصد سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد وطن کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا اسلام کے نام پر قائم ہونیوالی پہلی نظریاتی یاست مدینہ منورہ کے بعد پاکستان اس نظریہ کی بنیاد پر قائم ہونیوالی دوسری ریاست ہے۔ علامہ اقبال نے ریاست مدینہ کو سامنے رکھتے ہوئے آزاد اسلامی ریاست (پاکستان) کا تصور پیش کیا تھا۔ یہ ملک تا قیامت قائم ودائم رہے گا۔ نتائج کے مطابق انشاء انور، خواجہ اشفاق ، رائمہ طارق اور فرینہ فیاض پر ٹیم نے اول‘ امن اعجاز، سعد اعجاز، عماد احمد اور سبط الحسن پر مشتمل ٹیم نے دوم جبکہ عروشہ امانت، زہرہ امتیاز، نیلم فجر خان، ستارہ مشتاق اور منزہ راحت کی ٹیم نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔