معراج النبیؐ انسانیت کو تسخیر کائنات کا راستہ دکھاتا ہے: محمد علی قادری

15 اپریل 2018

لاہور ( پ ر ) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری نے جامع مسجد پیر شرازی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج رسول اکرمؐ کی حیات طیبہ کا ایک نہایت اہم واقعہ ہے‘ وہاں انسانیت کی ارتقاء کو بھی واضح کر تا ہے جس طرح ذات اقدس تعمیر انسانیت کیلئے پیمانہ ہے اسی طرح معراج رسول اکرمؐ نوع انسانی کیلئے ترقی کی آخری حدود کی طرف اشارہ ہے اس واقعہ سے اللہ تعالیٰ نے ایک مثال قائم کی ہے کہ ایک جسد خاکی تمام مادی تقاضوں کے باوجود کس وسعت کا مالک ہے اور کائنات میں اس کی حدود کیا ہے اور ان حدود کی انتہا وہ قرار دی جس کے یار فرشتے بھی نہیں جا سکے۔ آج اگر انسان تسخیر کائنات کی جانب قدم اٹھاتا ہے تو محمد ؐ اس کام کی ابتدا بھی تھے ۔