اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی کوششوں میں نواز شریف رکاوٹ بنے: قمرالزمان کائرہ

15 اپریل 2018

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ جنرل سیکرٹری چوہدر ی منظور نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں اور انڈسٹری آمروں کے دور میں بھی بنی مگر بھٹو نے عوام کو قوت بنایا اگلی باری زرداری کی ہے نوازشریف کی باری تو جیل کی ہے،بھائی صفائی کروارہاہے، میساق جمہوریت یہ نہیں تھاکہ دوسروں نچائیں اپنی باری آئی تویاد آگیا عدالتوں کے ریفامرز کواٹھارویں تر میم کرنا ضروری ہوگیا لیکن پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے میں کی کوششوں میں نواز شریف ہی آڑے آیا اب سزا بھگتو اور اسی میں خود پھنس گیا، این اے 136 سے رانا جمیل احمد منج اور انکے ساتھیوںکو پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے ولکم اور ایک ساتھ چلنے کا عہد کرتے ہیں ،میاں نواز شریف کے گھر کی سیٹ پر قبضہ کر کے لئے رانا جمیل منج جیسے لیڈر کی ضرورت تھی ،راناجمیل منج نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر بھرپور اہتماد کرتے ہیں اور ورکروں کو متحد کرکے شہید زوالفقارعلی بھٹو کے افکار اور محترمہ بینظیر بھٹوشہید وژ ن سے اگاہ کر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر پرانے ساتھیوں کو متحرک کریں گے۔